0
Sunday 6 Jan 2019 22:15

گلگت بلتستان کے عوام کو بے آئین رکھنا بنیادی شہری حقوق کی خلاف ورزی ہے، سبطین سبزواری

گلگت بلتستان کے عوام کو بے آئین رکھنا بنیادی شہری حقوق کی خلاف ورزی ہے، سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دیئے بغیر ہم جمہوری ریاست نہیں کہلا سکتے، 71 سال سے محب و طن لوگوں کی خوبصورت سرزمین آئینی حقوق سے محروم ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی سابقہ حکومتوں نے جزوی اصلاحات تو کیں مگر آئینی حقوق نہیں دیئے، ضرورت اس امر کی ہے کہ جس طرح فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کیا گیا ہے، اسی طرح گلگت بلتستان کو بھی آئینی صوبہ تسلیم کرکے مجلس قانون ساز کو صوبائی اسمبلی کا درجہ دے کر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی نمائندگی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتسان کو مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط کرکے خطے کے عوام کو طویل عرصے تک جمہوری اور شہری حقوق سے محروم رکھنا زیادتی ہوگی۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ حکومت کی طرف سے علیحدہ صوبہ بنانے کے اقدام کو واپس لینے کے امکانات پر گلگت بلتستان کے عوام میں مایوسی پیدا ہو رہی ہے، اس خطے کو بے آئین رکھنا بنیادی شہری حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہیں حقوق دیئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 770592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش