0
Sunday 6 Jan 2019 22:10

باہر سے لائے گئے لوگوں نے پیپلز پارٹی سے غداری کی، مراد علی شاہ

باہر سے لائے گئے لوگوں نے پیپلز پارٹی سے غداری کی، مراد علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ غلطیاں ہم سے ہوئی ہیں، باہر سے لائے گئے لوگوں نے پیپلز پارٹی سے غداری کی، غداروں نے پیپلز پارٹی کی پینٹھ پر چھرا گھونپا، بدین کے لوگ ان غداروں سے انتقام لیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سازشوں کے باوجود عوام نے دھاندلی کو شکست دی، حال ہی میں ایک میٹنگ ہوئی، جس میں پانی کی قلت پر بات کی، دھاندلی سے جیتے ہوئے بدین کے لوگ بھی میٹنگ میں موجود تھے، سندھ کو حصے کا پانی دلانے کیلئے عدالتوں میں بھی جائیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ یہی وزیراعظم کہتا تھا بھیک نہیں مانگوں گا، لیکن در در بھیک مانگ رہا ہے، یہ کہتے ہیں کہ میں کیا کروں کچھ سمجھ نہیں آ رہا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس کو سیاست کا پتا نہیں تھا اور کوئی تجربہ نہیں تھا پھر بھی اسے لایا گیا، ان کو حکومت کرنا آتی نہیں، صرف سیلفیاں بنانی آتی ہیں، ہمیں کیمروں اور سیلفیوں کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھوڑوں گا نہیں کی رٹ بھی ختم ہوگئی، کہتا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہا، انہیں اپنی شناخت کیلئے پرانے حکمرانوں کا حوالہ دینا پڑتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 770616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش