0
Monday 7 Jan 2019 14:45

بھارت سخت گیر پالیسی سے گریز کرے، شیخ مصطفٰی کمال

بھارت سخت گیر پالیسی سے گریز کرے، شیخ مصطفٰی کمال
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے کشمیر میں مسلسل نامساعد اور ناگفتہ بہ حالات جاری رہنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ این سی کے معاون جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیخ مصطفٰی کمال نے کہا کہ یہ سب کچھ بھارت کی سخت گیر پالیسی اور سابق آر ایس ایس ساختہ پی ڈی پی حکومت کی دین ہے۔ ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر شیخ مصطفٰی کمال نے شیر کشمیر بھون جموں میں پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی حکومت کے چار سال کی حکومت کے ظلم و ستم کی داستان اہل کشمیر کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر شیخ مصطفٰی کمال نے بھاجپا حکومت سے اپیل کی کہ وہ سخت گیر پالسیی سے گریز کر کے پاکستان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو سیاسی طور پر حل کریں۔ ادھر پارٹی کی سینئر خاتون لیڈر اور سابق وزیر سکینہ ایتو نے کولگام نورآباد میں کارکنوں اور عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز بھاری برف باری سے علاقہ کولگام کے دور افتادہ علاقہ جات کی رابطہ سڑکوں پر سے برف نہیں ہٹائی گئی اور نہ ہی بجلی اور پینے کی پانی کی سپلائی بحال ہوئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انتظامیہ خواب خرگوش میں مست ہے اور لوگوں کا کوئی پرساں حال نہیں ہے۔ سکینہ ایتو نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ برف باری کے بعد عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے فوری طور اقدام کریں۔
خبر کا کوڈ : 770675
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش