0
Tuesday 8 Jan 2019 21:16

تحریک انصاف کا وزیراعلیٰ سے سندھ اسمبلی کی 30 قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا مطالبہ

تحریک انصاف کا وزیراعلیٰ سے سندھ اسمبلی کی 30 قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی نے وزیراعلیٰ سندھ سے ایک خط کے ذریعہ سندھ اسمبلی کی تیس قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مجالس قائمہ کے چیئرمین کی نامزدگی نہیں ہوئی، جو کہ خلاف قانون ہے، ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن بپلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کا مطالبہ کرتی ہے، سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت دیگر قائمہ کمیٹیاں نہ بنیں، تو ہم انتہائی اقدام پر مجبور ہونگے اور پیپلز پارٹی کیلئے سندھ اسمبلی کا اجلاس چلانا مشکل ہو جائیگا۔ علاوہ ازیں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بے قاعدگیوں کے انکشاف پر سندھ حکومت قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہیں کر رہی ہے۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے دو چہرے سامنے آرہے ہیں، حکمراں پیپلز پارٹی جمہوریت کے ساتھ کھیل رہی ہے، قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی پبلک اکانٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کیلئے مانگ رہی ہے، جبکہ قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں تاخیر کا سبب اپوزیشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کیلئے اپوزیشن نے نام دے دیئے، مگر ابھی تک سندھ اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی نہیں بنی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کیلئے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آٹھ سے دس قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پر اتفاق کیا ہے، سندھ میں اکتوبر سے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا مرحلہ التوا میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ ترین حکومتوں میں سندھ حکومت کا نام آتا ہے، سندھ میں حکومت کو سو دن گزر گئے، گیارہ سال سے پیپلز پارٹی سندھ میں حکمراں ہے، یہ کیسے ممکن ہے کہ جن کے اکاؤنٹس کا آڈٹ ہونا ہے، وہ پیپلز پارٹی کر سکے، چوری کرنیوالے اپنا فیصلہ کیسے کر سکتے ہیں، اس لئے سندھ اسمبلی کی پبلک اکانٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کے حوالے کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 770998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش