1
Thursday 10 Jan 2019 19:11

مہتمم جامعہ اشرفیہ فضل رحیم اشرفی کا رائیونڈ تبلیغی مرکز کا دورہ

مہتمم جامعہ اشرفیہ فضل رحیم اشرفی کا رائیونڈ تبلیغی مرکز کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور مولانا فضل رحیم اشرفی نے رائیونڈ تبلیغی مرکز میں امیر تبلیغی جماعت مولانا نذرالرحمان سے ملاقات کی اور سابق امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ تفصیلات کے  مطابق تبلیغی مرکز رائیونڈ میں مولانا حافظ فضل رحیم اشرفی کی تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذرالرحمن، مولانا احسان، مولانا خورشيد سميت ديگر علماء سے ملاقات  کی اور تبلیغ كے كام اور دين كى خدمت كرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ مولانا فضل رحیم اشرفی نے حاجی عبدالوہاب کے قبر پر بھی  حاضری دی، فاتحہ خوانی اور بلندی  درجات کیلئے دعائے مغفرت کی۔ مولانا فضل رحيم اشرفى نے تبليغى مركز رائے ونڈ میں زير تعليم طلبہ  كا امتحان بهى ليا۔ اس موقع پر مولانا عبدالمتين، مولانا مجيب الرحمان انقلابى اور صاحبزاده مطيع الرحمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 771330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش