0
Friday 11 Jan 2019 00:12

پاک قطر تکافل کی اسکردو میں تحقیقات شروع، مشکوک سرگرمیوں پر پولیس انتظامیہ متحرک

پاک قطر تکافل کی اسکردو میں تحقیقات شروع، مشکوک سرگرمیوں پر پولیس انتظامیہ متحرک
اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی اسکردو راجہ مرزا حسن نے کہا ہے کہ پاک قطر تکافل انشورنس کمپنی کے بارے میں ملنے والی شکایات پر ہم نے باقاعدہ تحقیقات کی۔ کمپنی کے تمام دستاویزات کا جائزہ لیا گیا، ابتدائی تحقیقات میں کوئی مشکوک سرگرمی نظر نہیں آئی۔ میڈیا کے نمائندے سے کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک قطر فیملی تکافل نامی انشورنس کمپنی کا اسکردو میں باقاعدہ دفتر موجود ہے۔ ہمارے عملے نے دفتر میں جاکر تمام زاویوں سے تحقیقات کی اور دستاویزات کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا، تاہم رجسٹریشن کے بارے میں تحقیقات کرنا ڈی سی اور اے سی کامینڈیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکردو شہر میں موجود تمام اداروں کے بارے میں چیک اینڈ بیلنس کا خیال رکھنا انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ تحقیقات کرنے کا مطلب ہرگز ایسا نہیں ہے کہ ہم کسی ادارے کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ گلگت بلتستان میں کچھ مالیاتی اداروں کے حوالے سے ماضی کے تجربات بہت تلخ رہے ہیں، جس کے باعث ہم نے پاک قطر فیملی تکافل کمپنی کے بارے میں ملنے والی شکایات پر باقاعدہ تحقیقات کی، تحقیقات کے ابتدائی مرحلے میں کوئی غلط چیز سامنے نہیں آئی۔

 
خبر کا کوڈ : 771401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش