0
Saturday 12 Jan 2019 15:13

سازشی عناصر متحد ہوکر جنوبی پنجاب صوبے کے قیام میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

سازشی عناصر متحد ہوکر جنوبی پنجاب صوبے کے قیام میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے محاذ آرائی کی سیاست ہماری پالیسی نہیں، نہ ہی ہمیں کسی کو جیل میں بھیجنے کا اختیار ہے، عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کریں گے، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پر ایک بھی مقدمہ ہمارے دور کا بنا ہوا نہیں، ملک میں قانون کی حکمرانی ہے اور قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، جب بھی عمران خان کو بلایا گیا، وہ نیب میں پیش ہوئے، حالانکہ ہماری نظر میں ہیلی کاپٹر کا کیس کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں یونین کونسل ناظم ساجد نواز بابر کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیے سے قبل انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کچھ عناصر بے بنیاد شوشے چھوڑ کر جنوبی پنجاب صوبے کے قیام میں رخنا ڈال رہے ہیں، ملتان اور جنوبی پنجاب کے میڈیا سے گزارش کروں گا کہ اس بے بنیاد پروپیگنڈہ کے خلاف اپنا کردار ادا کریں اور ایسے طبقات کی بات کو نظر انداز کریں، خواہش ہے جنوبی پنجاب صوبے کو اپنی شناخت ملے، صوبے کے قیام کیلئے دو تہائی اکثریت کیلئے دیگر جماعتوں کا تعاون چاہیئے۔

تحریک انصاف کی خواہش ہے تمام جماعتیں صوبے پر متفق ہوں، ماضی میں جنوبی پنجاب کے فنڈ دیگر صوبوں کو منتقل کئے گئے، اب ایسا نہیں ہوگا۔ جنوبی پنجاب میں رواں مالی سال میں سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور ہماری کوشش ہے کہ جنوبی پنجاب کیلئے علیحدہ پبلک سروس کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد دیوالیہ معیشت ملی، تجارتی خسارہ غیر ملکی قرض اور تباہ کن ادارے ملے، پی آئی اے، ریلوے، سٹیل مل سمیت تمام ادارے خسارے میں تھے۔ گذشتہ حکومت نے اس قسم کے اقدامات اور اعلانات کئے، جن کا بوجھ ہمیں اٹھانا پڑا، اگر گذشتہ حکومتی پالیسیوں پر عمل کرتے تو عوام پر مزید بوجھ پڑتا، ہم نے کوشش کی کہ جن ممالک سے دوستی کمزور ہوئی، اس کو بحال کیا جائے، سعودی حکومت سے تعلقات بگڑ چکے تھے، جو ہمارے اقتدار میں آنے کے بعد بہتر ہوئے، سعودی عرب نے ہماری مثبت خارجہ پالیسی کی بدولت 12 ارب ڈالر کا پیکیج دیا، متحدہ عرب امارات اور چین نے بل تربیب تین اور دو ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 771671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش