0
Saturday 12 Jan 2019 22:55

امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

سوویت یونین کا افغانستان پہ حملہ امریکہ نے درست قرار دیدیا
امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔ ڈاکٹر اسد مجید نے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی اسناد پیش کیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کے لیے مبارکباد کا پیغام بھی بھجوایا۔ دو ماہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے امریکہ کے لیے کوئی ایک کام بھی نہیں کیا، جس پر وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت جواب دیا تھا، بعد ازاں امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے ایک خط میں افغانستان میں قیام امن اور افغان طالبان سے مذاکرات کے معاملے پر مدد بھی طلب کی تھی۔ تاہم اب امریکی صدر نے پاکستان کی نئی قیادت سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔ جس کے بعد پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں تناو ختم ہوا ہے۔ کچھ روز قبل منظر عام پر آنے والی خبر کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ نئی پاکستانی قیادت سے ساتھ جلد ملاقات کے منتظر ہیں، جب کہ پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ امریکی صدر نے کابینہ اجلاس کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سال نو کے آغاز پر ہی پاکستان کے لیے امریکہ کی خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوویت یونین کے افغان جنگ کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوویت یونین نے افغانستان آنے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے وہاں حملہ کیا تھا لیکن افغانستان میں لڑتے لڑتے وہ خود دیوالیہ ہو گیا کیونکہ افغان جنگ انتہائی سخت تھی۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ افغانستان میں پاکستان کو لڑنا چاہئیے، وہ بھی اسی خطے میں موجود ہے تاہم اب امریکہ طالبان سے مذاکرات کر رہا ہے۔ اپک امریکہ تعلقات کے حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سےملاقات کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈاکٹر اسد مجید نے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ واشنگٹن میں نئے پاکستانی سفیر اسد مجید نے سفارتی اسناد ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کیں۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کے لیے مبارکباد کا پیفام بھی بھجوایا۔
خبر کا کوڈ : 771760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش