0
Sunday 13 Jan 2019 11:59

دیر بالا سمیت کئی بالائی علاقوں میں شدید برفباری، مسافروں کیلئے کنٹرول روم قائم

دیر بالا سمیت کئی بالائی علاقوں میں شدید برفباری، مسافروں کیلئے کنٹرول روم قائم
اسلام ٹائمز۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں کہیں ہلکی بارش تو کہیں شدید برف باری کا رائج ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دیر بالا میں لواری ٹنل کے اطراف شدید برف باری ہوئی جہاں ضلعی انتظامیہ نے مسافروں کی سہولت کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا ہے۔ گذشتہ رات مری میں برف باری سے راستے بند ہوگئے جس کے باعث کئی سیاحوں نے رات گاڑیوں میں گزار دی جبکہ ایبٹ آباد، مانسہرہ، ناران، کاغان اور شوگران کے کئی علاقوں میں بھی ہلکی برفباری ہوئی۔ اسلام آباد کے نواحی علاقے شاہ اللہ دتہ میں بھی برفباری ہوئی، جبکہ جہلم ساہیوال اور سیالکوٹ میں بارش ہوئی، جس سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند کردیا ہے جبکہ چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اور صادق آباد میں بھی دھند ہی دھند چھائی ہے۔ دوسری جانب دُھند میں کمی کے بعد پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد، اور گوجرہ موٹروے سیکشن کھول دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ کوئٹہ صفر، پشاور 4، لاہور اور ملتان 7، اسلام آباد 8 اور کراچی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 771814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش