0
Sunday 13 Jan 2019 13:21

وزیراعظم کا فاٹا کے عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے بڑا فیصلہ

وزیراعظم کا فاٹا کے عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے بڑا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔ قبائلی علاقوں کے خیبر پختونخوا میں انضمام سے متعلق وزیراعظم کی جانب اہم فیصلے کئے گئے۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کو اس ضمن میں ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ قبائلی علاقوں کے عوام سب سے زیادہ دہشتگردی سے متاثر ہوئے، تحریک انصاف کی حکومت ان علاقوں کو قومی دھارے میں لائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ انضمام شدہ علاقوں میں تعلیم اور صحت سمیت دیگر سہولتیں فراہم کریں۔ پولیس کی خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل بھی فوری شروع کیا جائے۔ وزیراعظم نے 5 لاکھ افراد کو صحت کارڈ کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے ضم ہونے والے علاقوں میں ہیلتھ کارڈ کا فوری اجراء کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جنوری کے آخر تک صحت کارڈ کی فراہمی شروع کر دی جائے، ان علاقوں کو قومی دھارے میں لانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ قبائلی علاقوں کے عوام سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثر ہوئے، تحریک انصاف کی حکومت ان علاقوں کو قومی دھارے میں لائے گی۔
خبر کا کوڈ : 771817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش