0
Monday 14 Jan 2019 21:24

قبائلی اضلاع کو ایٹا ٹیسٹ کے کوٹہ بحال کردیا جائے، اساتذہ اور طلبہ کے والدین کا مطالبہ

قبائلی اضلاع کو ایٹا ٹیسٹ کے کوٹہ بحال کردیا جائے، اساتذہ اور طلبہ کے والدین کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ کرم ٹیچرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور  طالبہ والدین نے کہا ہے کہ ایٹا ٹیسٹ میں قبائلی اضلاع کا کوٹہ ختم کرنا افسوسناک ہے، کوٹہ بحال نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک شروع کریں گے اور عدالت سے رجوع کریں گے۔ پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرم ویلی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر سید زاہد حسین، کرم ایجوکیشنل ٹرسٹ کے سیکرٹری جنرل حضرت گل، رضوان اللہ، صابر خان، حشمت علی، نور اکبر، شہزاد حسین اور طلبہ کے والدین نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کو ایٹا ٹیسٹ کے کوٹہ سے محروم رکھا گیا جو افسوس ناک ہے۔ ہمارا مطالبہ تھا کہ ایٹا ٹیسٹ میں قبائلی اضلاع کے کوٹے کو 50 سیٹوں سے بڑھا کر ڈبل کیا جائے کیونکہ ایٹا ٹیسٹ پر زیادہ حق پسماندہ علاقوں کا ہوتا ہے، جبکہ صوبائی حکومت نے کے پی میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں کا کوٹہ بڑھانے کی بجائے مکمل طور پر کوٹے سے محروم کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے قبائلی طلبہ اور والدین میں شدید بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اساتذہ رہنماؤں اور والدین نے کہا کہ قبائلی عوام کو اپنا حق نہ دیا گیا تو اس ظلم اور ناانصافی کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کریں گے اور عدالت سے بھی رجوع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انصاف کے تقاضے پورے کرے اور قبائلی اضلاع کو ان کا اپنا جائز حقوق دلائے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 772059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش