0
Wednesday 16 Jan 2019 09:28

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کل ریٹائر ہو جائیں گے

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کل ریٹائر ہو جائیں گے
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ میں صرف ایک روز باقی رہ گیا، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 65 سال کی عمر پوری ہونے پر کل ریٹائر ہوں گے۔ ان کے بعد آٹھ ججز کو چیف جسٹس پاکستان کامنصب سنبھالنے کا موقع ملے گا۔ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ اٹھارہ جنوری دو ہزار انیس کو چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے اور وہ بطور چیف جسٹس پاکستان 20 دسمبر 2019ء کو ریٹائر ہو جائیں گے، اس طرح جسٹس آصف سعید کھوسہ گیارہ ماہ دو دن چیف جسٹس پاکستان کے عہدے پر فائز رہیں گے۔ جسٹس گلزار احمد 21 دسمبر کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدہ پر فائز ہوں گے اور یکم فروری 2022ء کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے سے ریٹائر ہوں گے۔ جسٹس گلزار احمد دو سال ایک ماہ دس دن چیف جسٹس پاکستان رہیں گے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال 2 فروری 2022ء کو چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گے اور 16ستمبر 2023ء تک چیف جسٹس پاکستان کے عہدہ پر فائز رہیں گے، جسٹس عمر عطاء بندیال ایک سال سات ماہ چودہ دن چیف جسٹس پاکستان کے عہدے پر فائز رہیں گے۔

جسٹس عمر عطابندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس ہوں گے اور وہ 25 اکتوبر 2024ء تک چیف جسٹس پاکستان رہیں گے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی ایک سال ایک ماہ آٹھ دن تک چیف جسٹس پاکستان رہیں گے۔ ان کے بعد جسٹس اعجاز الاحسن چیف جسٹس پاکستان ہوں گے اور وہ 4 اگست 2025ء کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ جسٹس اعجاز الاحسن کے بعد 5 اگست 2025 کو جسٹس سید منصور علی شاہ چیف جسٹس کے عہدہ پر فائز ہوں گے۔ جسٹس سید منصور علی شاہ 27 نومبر 2027 تک چیف جسٹس رہیں گے، جس کے بعد جسٹس منیب اختر کو چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کا موقع ملے گا۔ جسٹس منیب اختر 13 دسمبر 2028ء کو ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ کر سبکدوش ہوں گے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس پاکستان ہوں گے، وہ 22 جنوری 2030ء کو ریٹائر ہوں گے۔

سپریم کورٹ کےجسٹس شیخ عظمت سعید 65 سال کی عمر پوری ہونے پر آئندہ سال 27 اگست کو ریٹائر ہوں گے۔ جسٹس مشیر عالم 17 اگست 2021ء، جسٹس مقبول باقر 4 اپریل 2022 کو ریٹائر ہوں گے۔ جسٹس منظور احمد ملک 30 اپریل 2021ء، جسٹس سردار طارق مسعود 10 مارچ 2024 کو ریٹائر ہوں گے۔ جسٹس فیصل عرب 4 نومبر 2020ء، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل 13 جولائی 2022ء کو ریٹائر ہوں گے۔ جسٹس سجاد علی شاہ 13 اگست 2022ء کو ریٹائر ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 772330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش