0
Saturday 19 Jan 2019 19:56

وزیراعلٰی نے ساہیوال واقعہ میں ملوث اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دیدیا

وزیراعلٰی نے ساہیوال واقعہ میں ملوث اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دیدیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے ساہیوال میں ہونیوالے مشکوک مقابلے میں ملوث سی ٹی ڈی کے درندہ صفت اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ساہیوال واقعے پر وزیراعظم اور وزیراعلٰی پنجاب کی بات ہوئی ہے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ مشکوک مقابلے میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کو فوری گرفتار کیا جائے گا اور ان کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ ہسپتال پہنچ چکی ہے جبکہ وزیراعلٰی پنجاب میانوالی سے فوری طور پر ساہیوال پہنچ چکے ہیں جہاں وہ لواحقین اور زخمی بچوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ وعدہ کرتے ہیں کہ جو بھی ذمہ دار ہوگا اس کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ہم کسی ایسے رویئے کو برداشت نہیں کریں گے، جس میں عام شہری کے حقوق متاثر ہوں، ہم سے جو ممکن امداد ہو سکی وہ کریں گے۔ خیال رہے کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے ساہیوال اور اوکاڑہ کے وسط میں واقع اڈہ قادر آباد کے قریب ایک مقابلے کے دوران 4 افراد کو پار کیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونیوالے افراد لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو کے رہائشی تھے جو بورے والا اپنے ایک عزیز کی شادی میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے جس گاڑی پر فائرنگ کی گئی اس میں سے تین انتہائی کم عمر کے بچے بھی ملے ہیں جبکہ جاں بحق ہونیوالوں میں ایک خاتون اور ایک 12 سالہ بچی شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 773035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش