0
Saturday 26 Jan 2019 09:09

پیمرا نے پاکستان میں 72 سے زائد غیر قانونی ٹی وی چینلز بند کر دیئے

پیمرا نے پاکستان میں 72 سے زائد غیر قانونی ٹی وی چینلز بند کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ملک بھر میں بغیر لائسنس چلنے والے 72 سے زائد ٹی وی چینلز غیر قانونی قرار دے کر بند کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ پیمرا کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق لائسنس کے بغیر چلنے والے تمام مذکورہ ٹی وی چینلز کی نشریات فوری طور پر بند کر دی جائیں۔ مذکورہ ٹی وی چینلز چلانے والے کیبلز آپریٹرز کیخلاف بھی سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ پیمرا کی جانب سے بند کئے جانے والے ٹی وی چینلز میں اکثریت مذہبی چینلز کی ہے جن میں معروف شیعہ ٹی وی ہادی چینل بھی شامل ہے۔ پیمرا کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ صرف نیوز اور انٹرنینمنٹ چینل ہی چل سکتے ہیں جبکہ مسلسل مذہبی عقائد پر مشتمل نشریات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ بند ہونیوالے ٹی وی چینلز میں ہندو اور عیسائی کمیونٹی کے بھی چینلز شامل ہیں۔ پیمرا کی جانب سے بند کئے گئے ٹی وی چینلز میں اہلبیت ٹی وی، السنت ٹی وی، القرآن کریم، بولو نیوز، بی سینما، بگ میجک، بوم، برکت ٹی وی، بی 24، کیتھولک ٹی وی، سی سی ایم، سی جی ٹی ایم، چینل فور، چینل ون، ڈی ٹو ایچ ہوم، فاسٹ ٹی وی، فلم باکس، فلم ورلڈ گوبل، گواہی ٹی وی، گاڈ بلیس ٹی وی، گرینڈ ٹی وی، گلوری ٹی وی، ہادی ٹی وی، حق ٹی وی، ہدایت ٹی وی، ہمارا ٹی وی، ہمراہ ٹی وی، ہیلنگ ٹی وی، انڈیا ٹی وی، ایسک ٹی وی، جے سی ٹی وی، جان ٹی وی، امام حسین ون، امام حسین ٹو، جینئس ٹی وی، یسوع ٹی وی، جُو، لاہور رنگ، خوشخبری ٹی وی، کنگ ٹی وی، مووی نوء، مبشر، ایم ٹی اے ون، ایم ٹی اے ٹو، میگا مووی، ایم ڈبل ایکس، ماہرہ ٹی وی، نور ٹی وی، پیس ٹی وی، پاک 360 نیوز، رشتے، پتارا، پیغام ٹی وی، پریز ٹی وی، سٹار ایچ، شارٹس ٹی وی، سحر ٹی وی، ایس ایس، ایس ایس ون، شمشاد ٹی وی، شائن ٹی وی، تکبیر، ٹی وی 99 نیوز، ٹن ون، تراویل، ٹین ون، وصال، یوٹی وی موویز، یو ٹی وی ایکشن، وطن ایچ ڈی، زنگ،زندگی ٹی وی، پکچر، فلکس، ٹی یو ایکس سمیت دیگر ٹی وی چینلز شامل ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 774275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش