0
Wednesday 30 Jan 2019 01:32

پاکستان میں دہشتگردوں اور انکے سہولتکاروں کیلئے کوئی جگہ نہیں، عمران خان

پاکستان میں دہشتگردوں اور انکے سہولتکاروں کیلئے کوئی جگہ نہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ڈی آئی جی کمپلیکس لورالائی میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے آرمی اور ایف سی کی جانب سے بروقت کارروائی اور بڑے نقصان سے بچاؤ پر سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں، دہشتگرد عناصر جہاں بھی اپنے مذموم مقاصد کے لیے سر اٹھانے کی کوشش کریں گے، ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی شکست خوردہ ذہنیت کی عکاس ہے اور ہماری بہادر افواج، پولیس اور قوم کے حوصلے بلند ہیں۔ واضح رہے کہ لورالائی میں ڈی آئی جی آفس پر خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 775077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش