0
Wednesday 30 Jan 2019 15:21

سکردو شہر میں پلاسٹک کے انڈے سپلائی ہونیکا انکشاف

سکردو شہر میں پلاسٹک کے انڈے سپلائی ہونیکا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ سکردو شہر میں پلاسٹک کے انڈوں کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے، انتظامیہ کو شکایت ملی تھی کہ سکردو شہر میں پلاسٹک کے انڈے پہنچ گئے ہیں، جس کے بعد مشکوک انڈوں کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے پی سی این آئی آر لیبارٹری بھجوا دیئے گئے تو انڈے پلاسٹک کے ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ لیبارٹری رپورٹ کے مطابق انڈوں کے کور پلاسٹک کے ہیں، اندر آٹا اور دیگر کیمیکل چیزیں بھری ہوئی ہیں، پی سی این آئی آر لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں کئی اشیاء انتہائی مضر صحت ہیں، تاہم یہ بات حوصلہ افزاء ہے کہ انتظامیہ کے چھاپوں کے بعد کافی بہتری آئی ہے۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ سکردو شہر سے واپس بھیجے گئے گندے انڈوں سے بھرا ٹرک استور میں فروخت کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 775147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش