0
Friday 8 Feb 2019 15:16

بیوروکریسی کو سیاسی مداخلت سے بچانا، مشن ہے، وزیراعظم

بیوروکریسی کو سیاسی مداخلت سے بچانا، مشن ہے، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کی خاطر نظام میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سول سروس اصلاحات کے لئے ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ 60 اور 70 کی دہائی میں پاکستان کی سول سروس خطے کی بہترین سروس تھی، ماضی میں خطے کے ممالک ہم سے سیکھتے رہے، سیاسی مداخلت سے پاکستان میں سول سروس کا زوال شروع ہوا، سول سرونٹس کو بے جا تنگ کرنے سے کام رک جاتا ہے، ہمارا مشن ہے کہ بیوروکریسی کو سیاسی مداخلت سے بچایا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم عوامی فلاح و بہبود کی خاطرنظام میں بہتری لانا چاہتے ہیں، اس کے لیے نیک نیتی سے اصلاحات کا ایجنڈا لائے ہیں، لوکل گورنمنٹ کا ایسا ماڈل لا رہے ہیں جس میں مقامی نمائندے عوامی فلاح و بہود میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ بیوروکریسی کو سیاسی مداخلت سے بچایا جائے اور ہر تقرری صرف میرٹ کی بنیاد پر کی جائے کیونکہ احتساب اور میرٹ ہی نظام میں بہتری کے رہنما اصول ہیں، موجودہ دور مہارت کا دور ہے، ہر شعبے میں ماہر افراد ہی کام کر سکتے ہیں، دُنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک میں ایک قدر مشترک ہے اور وہ ماہر افراد کی میرٹ پر بھرتی ہے، اداروں کے بورڈز میں اچھی شہرت اور اہل افراد کو شامل کیا جا رہا ہے۔ تعلیم اور صحت کے شعبے سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں، ہمیں وسائل کے ضیاع کو روکنا ہو گا، ٹاسک فورس ملکی مفادمیں جرات مندانہ سفارشات دے۔
خبر کا کوڈ : 776842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش