0
Saturday 9 Feb 2019 11:25

مردان، کمرے کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق، 2 زخمی

مردان، کمرے کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق، 2 زخمی
اسلام ٹائمز۔ مردان میں کمرے کی چھت گرنے کے باعث ملبے تلے دب جانے سے تین بچے جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پانچ دن قبل کوہاٹ سے شہباز گڑھی کے علاقہ بٹ سیری منتقل ہونے والے عالم زیب اور امجد کے گھر کمرے کی چھت اسوقت آگری جب اس کے پانچ کمسن بچے کمرے کے اندر موجود تھے۔ وقوعہ کے فوری بعد اہلیان علاقہ اور ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے بچوں کو نکالا تاہم تین بچے موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔ نعشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان منتقل کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 776989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش