0
Monday 11 Feb 2019 14:31

نیب نے آصف زرداری کیخلاف غیرقانونی اثاثہ جات کیس دوبارہ کھلوا دیا

نیب نے آصف زرداری کیخلاف غیرقانونی اثاثہ جات کیس دوبارہ کھلوا دیا
اسلام ٹائمز۔ نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات کیس میں بریت کے خلاف اپیل ری اوپن کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کے خلاف شکنجہ سخت ہوگیا، نیب راولپنڈی نے سابق صدر کے خلاف اثاثہ جات کیس میں بریت کے خلاف اپیل ری اوپن کرا دی۔ نیب نے اپنی اپیل میں موقف اختیار کیا کہ آصف زرداری کے خلاف ریفرنس مضبوط ہے اور اس میں مزید شواہد بھی مل چکے ہیں لہذا بریت ختم کرکے ملزم کو کڑی سزا اور نااہل قرار دیا جائے۔ دوسری جانب جسٹس قاسم خان نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے اپیل 6 مارچ کو سماعت کے لئے مقرر کردی جبکہ ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کو نوٹس کرتے ہوئے ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ راولپنڈی کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری  کو غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کیس میں بری کردیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 777324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش