0
Wednesday 13 Feb 2019 16:43

محکمہ خوراک کی متعدد اسامیاں عرصے سے خالی، امیدواروں میں تشویش کی لہر

محکمہ خوراک کی متعدد اسامیاں عرصے سے خالی، امیدواروں میں تشویش کی لہر
اسلام ٹائمز۔ محکمہ خوراک بلتستان میں مختلف آسامیوں پر بھرتیاں تاحال نہ ہوسکیں جس کے باعث ہزاروں امیدواروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل مختلف آسامیوں پر بھرتی کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں اور آسامیاں مشتہر کی گئی تھیں۔ آسامیاں مشتہر ہونے کے بعد ہزاروں امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائی تھیں، لیکن کئی ماہ گزرنے کے باوجود آسامیاں پر نہیں کی گئی ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مختلف آسامیوں پر منظور نظر لوگوں کو پس پردہ کھپانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ چوکیدار کو کوٹھیالہ بنانے کی پس پردہ کوششیں ہو رہی ہیں جس سے درخواستیں جمع کروانے والے امیدواروں میں اضطراب پایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں امیدواروں نے بتایا کہ درخواستیں وصول ہونے کے بعد تین ماہ گزرنے کے بعد بھی ٹیسٹ وانٹرویو نہ ہونا سنگین مذاق ہے۔ محکمہ خوراک میں کھچڑی پک رہی ہے اور بعض لوگ پس پردہ بھرتی ہونے کیلئے سفارشیں لڑا رہے ہیں۔ اگر چور دروازے سے بھرتیاں کی گئیں تو معاملہ سنگین ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 777779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش