0
Thursday 14 Feb 2019 23:30

کراچی میں مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق، 7 زخمی

کراچی میں مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق، 7 زخمی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے علاقے سیکٹر A-4 غازی ویلاز نارتھ کراچی کے رہائشی دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو 4-K چورنگی کے قریب تیز رفتار بس نے روند ڈالا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 16 سالہ محمد کشف ولد محمد ندیم جاں بحق ہوگیا، جبکہ 20 سالہ بلال ولد حکیم علی شدید زخمی ہوگیا۔ اسٹیل ٹاﺅن پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے سے لنک روڈ کی جانب جاتے ہوئے تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس سے موٹر سائیکل پر سوار عیسی اور حسیب جاں بحق، جبکہ دانیال زخمی ہوگیا۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو نے حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی چکرا گوٹھ میں واقع نالے سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی، جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 27 سالہ عارف ولد حمید گل کے نام سے کی گئی، جو کہ کورنگی کراسنگ کا رہائشی تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ متوفی ایک پاؤں سے معذور تھا اور خدشہ ہے کہ متوفی اتفاقیہ طور پر نالے میں گر کر ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 778055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش