0
Sunday 17 Feb 2019 23:56

پاکستان کو پارٹنر بنانے کیلئے عمران خان جیسے فرد کے انتظار میں تھے، شہزادہ محمد بن سلمان

پاکستان کو پارٹنر بنانے کیلئے عمران خان جیسے فرد کے انتظار میں تھے، شہزادہ محمد بن سلمان
اسلام ٹائمز۔ سعودی ولیٔ عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیرِاعظم ہاؤس میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان زبردست قیادت کے باعث روشن مستقبل رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، وزیرِاعظم ہاؤس میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا انھیں پاکستان آکر بے حد خوشی ہوئی۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوست اور بھائی ہے، پاکستان کے ساتھ دوستی اور بھائی چارے کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ انھوں نے کہا ہمارے لیے پاکستان بہت اہم ملک ہے، یقین ہے وزیرِاعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھے گا، پاکستان میں اس طرح کی قیادت کا انتظار تھا تاکہ ہم پارٹنر بنیں اور بہت سے کام مل کر کر سکیں۔

سعودی ولیٔ عہد نے کہا کہ 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیرِاعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان، آپ مجھے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر سمجھیں۔ خیال رہے کہ سعودی ولیٔ عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کے دورے پر پہنچ چکے ہیں، ان کی آمد پر نور خان ایئر بیس پر وزیرِاعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شاہی مہمان کا شاندار استقبال کیا۔ عشائیے سے قبل وزیرِاعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان وزیرِاعظم ہاؤس میں وَن آن وَن ملاقات ہوئی، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 778575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش