0
Monday 18 Feb 2019 09:31

پاکستان اور سعودی عرب امت مسلمہ کو مسائل سے نکال سکتے ہیں، سراج الحق

پاکستان اور سعودی عرب امت مسلمہ کو مسائل سے نکال سکتے ہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب امت مسلمہ کو مسائل سے نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر سعودی عرب کیلئے بے پناہ محبت اور عقیدت موجود ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پاکستان میں شاہ فیصل مسجد، فیصل آباد، فیصل ٹاؤن اور سعودی عرب میں شاہراہ محمد علی جناح اور مولانا مودودی موجود ہیں، جو دونوں ممالک کی ایک دوسرے سے محبت کا اظہار ہیں۔ جھنگ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی دنیا کا قیام چاہتا ہوں جو غربت،  بے روز گاری، مہنگائی جیسے مسائل سے پاک ہو اور ریاست مظلوموں کی وکالت کرے، جہاں لوگ اپنے بچوں اور گردوں کو فروخت نہ کریں، ہر جوان کو روزگار ملنے تک بے روزگاری الاؤنس ملے۔ سراج الحق نے کہا کہ میں آپ میں سے ہوں جاگیردار گھرانے سے نہیں ہوں، آپ نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی حکومت کو باربار دیکھا، اب چھ ماہ سے تمام پارٹیوں کے مجموعے پی ٹی آئی کی حکومت کو دیکھ رہے ہیں، چھ مہینے گزر گئے مجھے بتائیں اسمبلیوں اور سینیٹ پر اربوں روپیہ خرچ ہوا، لیکن عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوئی قانون بنا یا گیا؟ انہو ں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو حکومت ملی تو سب سے پہلے سودی نظام کا خاتمہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 778593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش