0
Tuesday 19 Feb 2019 12:19

چوہدری شجاعت سے وزیراعلیٰ کی ملاقات، وزیرِ معدنیات کا استعفیٰ واپس

چوہدری شجاعت سے وزیراعلیٰ کی ملاقات، وزیرِ معدنیات کا استعفیٰ واپس
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی، جس میں صوبے میں اتحادی امور اور دیگر معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ نے چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ ملاقات کے موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی، ایم این اے مونس الہٰی اور حسین الہٰی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں وزیرِ معدنیات پنجاب عمار یاسر نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا۔ یاد رہے کہ عمار یاسر نے گزشتہ ماہ قیادت کو حکومت پنجاب سے ناراضی پر استعفیٰ دے دیا تھا تاہم حکومت پنجاب کی جانب سے اتحادیوں کو منانے پر عمار یاسر نے استعفیٰ واپس لیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے وزیرِ اعلیٰ کو یقین دلایا کہ وہ فکر نہ کریں، قاف لیگ حکومت کے ساتھ اپنا مثالی تعاون جاری رکھے گی۔ دریں اثنا وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ عمار یاسر کا استعفیٰ واپس ہو گیا ہے، وہ کل سے اپنا دفتر سنبھالیں۔ واضح رہے کہ تین ماہ قبل پرویز الہٰی سے جہانگیر ترین، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور حافظ عمار نے ملاقات کی تھی، اس ملاقات کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی، جس میں‌ گورنر پنجاب پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا، ملاقات کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد دونوں پارٹیوں کے درمیان اختلافات کی گونج میڈیا میں بھی واضح طور پر سنی گئی۔

 
خبر کا کوڈ : 778769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش