0
Thursday 21 Feb 2019 11:25

آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ایک دن میں دو ملاقاتیں

آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ایک دن میں دو ملاقاتیں
اسلام ٹائمز۔ حکومت کے خلاف اپوزیشن کا محاذ گرم ہونے لگا۔ سابق صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے ایک دن میں دو ملاقاتیں کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپریل میں حکومت کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک کا امکان ہے۔ اسپیکر سندھ اسبملی آغا سراج درانی کی گرفتاری کے بعد مفاہمت کی بجائے احتجاج کا راستہ اختیار کرتے ہوئے، حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائیگا۔  آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت کو بہت ڈھیل دے دی، اب حکومت کے خلاف بھرپور تحریک چلے گی، اپریل کے پہلے ہفتے سے دما دم مست قلندر شروع ہو جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف فیصلہ کن معرکے کے لیے اپوزیشن کی دوسری جماعتوں کو بھی ساتھ ملایا جا ئے گا، مولانا فضل الرحمان کو مسلم لیگ نون کی قیادت سے رابطوں کا ٹاسک دیا گیا ہے، جبکہ آصف زرداری اے این پی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں احتجاجی تحریک کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی سٹیرنگ کمیٹی بنانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا، کمیٹی احتجاج کے حوالے سے پروگرام ترتیب دے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 779166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش