0
Friday 22 Feb 2019 17:48

ایبٹ آباد، لڑکی کو زندہ جلانے کے مقدمہ میں نامزد تمام ملزمان بری

ایبٹ آباد، لڑکی کو زندہ جلانے کے مقدمہ میں نامزد تمام ملزمان بری
اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد میں سال 2016ء میں رونما ہونے والے عنبرین قتل کیس میں گرفتار تمام 15 ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر رہا کردیا گیا۔ مقتولہ عنبرین کے والد کا کہنا ہے کہ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کروں گا۔ سال 2016ء میں ایبٹ آباد کے علاقے مکول گاوں میں غیر قانونی جرگے کے حکم پر عنبرین کو جلانے کا حکم دیا گیا تھا۔ عنبرین پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے اپنی دوست صائمہ کو پسند کی شادی کیلئے فرار کرانے میں مدد فراہم کی ہے۔ بعد ازاں عنبرین کی لاش سفید رنگ کی گاڑی سے برآمد کی گئی، جو مکمل طور پر جلی ہوئی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی جانب سے تفتیش کا آغاز ہوا اور 15 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گرفتار تمام 15 ملزمان کو عدم ثبوتوں کی بنا پر رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ پر دوست کی پسند کی شادی کرانے میں معاونت کا الزام تھا، عنبرین کو 29 اپریل 2016ء کو گاڑی میں جلایا گیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتولہ عنبرین کے والد کا کہنا ہے کہ وہ انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرکے اپیل دائر کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 779417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش