0
Saturday 23 Feb 2019 12:31

احتساب کمیشن کے خاتمے سے کیسز ختم نہیں ہوسکتے، پشاور ہائیکورٹ

احتساب کمیشن کے خاتمے سے کیسز ختم نہیں ہوسکتے، پشاور ہائیکورٹ
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ احتساب کمیشن کے خاتمے سے کیسز ختم نہیں ہوسکتے۔ احتساب کمیشن کی جانب سے گرفتار شہری کی بریت سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس اکرام اللہ کی عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سکندر خان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ احتساب کمیشن کے خاتمے کے باعث عدالت میں کمیشن کا کوئی نمائندہ پیش نہ ہوسکا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ احتساب کمیشن ختم ہوچکا ہے اب مقدمات نیب اور اینٹی کرپشن کے حوالے کئے جائیں گے۔ جسٹس اکرام اللہ نے ریمارکس دیئے کہ کمیشن کا کوئی سربراہ نہیں تو وزیراعلٰی سربراہ ہے وہ خود پیش ہوجائے، کمیشن کے خاتمے سے کیسز ختم نہیں ہوسکتے۔ عدالت نے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری قانون کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ احتساب کمیشن نے اسد گل نامی شہری کی بریت کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 779587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش