0
Friday 10 Jun 2011 14:39

اسامہ کے کمپیوٹرز کی ہارڈ ڈرائیوز کے جائزے کا 95 فیصد کام مکمل، رپورٹ

اسامہ کے کمپیوٹرز کی ہارڈ ڈرائیوز کے جائزے کا 95 فیصد کام مکمل، رپورٹ
کراچی:اسلام ٹائمز۔ امریکی جریدے "ٹائم" کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کے مطابق ایبٹ آباد آپریشن کے دوران اسامہ بن لاد ن کے صحن سے ہاتھ سے لکھا ہوا رجسٹر (جرنل)، پانچ کمپیوٹرز، دس ہارڈ ڈرائیوز اور 110 یو ایس بی ڈرائیوز کو قبضے میں لیا گیا تھا۔ سی آئی اے نے ان تمام مواد کے جائزے کا 95 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔ امریکا نے اسامہ کے پاس سے ملنے والے مواد سے حاصل ہونے والی معلومات کا پاکستان کے علاوہ برطانیہ، جرمنی اور دیگر اتحادی ممالک سے تبادلہ بھی کیا ہے۔ پاکستانی خفیہ ایجنسی اسامہ کے صحن سے متعلقہ لوگوں سے پوچھ گچھ میں مصروف ہیں۔ جن سے تفتیش کی جا رہی ہے ان میں اسامہ کے گھر کے لیے سامان خریدنے والا ایک گارڈ اور ایک انتہا پسند شیخ جو ہر ہفتے اس گھر میں 18 بچوں کو پڑھانے آتا تھا۔ پاکستانی حکام اس کمپاوٴنڈ کے اندر کی زندگی کا ہولناک منظر کی تصویر کشی کرتے اسے جیل قرار دیتے ہیں۔
بعض پاکستانی انٹیلی جنس کے مطابق اسامہ کے گھر کے لیے ہر ہفتے ایک بکری لائی جاتی تھی۔ اس کے علاوہ دودھ کے لیے اس صحن میں دو گائیں تھیں۔ انڈوں کے لیے مرغیاں اور سبزیوں کے لیے صحن میں ہی اگانے کا انتظام تھا۔ سب سے بالائی اپارٹمنٹس کی دیواروں پر پینٹ یا آرائش نہیں تھی صرف دو بستر جس میں ایک ڈبل اور ایک سنگل تھا اور دونوں کا ناقص معیار تھا، اسامہ کے کمرے میں صرف ائیر کنڈیشن تھا۔ جریدے کے مطابق اسامہ کے صحن سے وہ تمام اشیاء قبضے میں لی گئی جس پر اسامہ نے کچھ لکھا یا کسی سے بات کی اور ان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ خفیہ ایجنسیوں کے حکام کے نزدیک دنیا بھر میں دہشت گردی کے حملوں کے خدشے کے پیش نظر اقدامات سخت کیے گئے ہیں۔ ان دستاویزات سے القاعدہ کے کام، ممکنہ کاروائیوں اور اس کی جگہ انتظامی امور لینے والوں کے متعلق معلومات ہے۔
 سی آئی اے اور دیگر امریکی انسداد دہشت گردی کی ایجنسیاں اب القاعدہ کے درمیانے درجے کی قیادت پر فوکس کر رہی ہے۔ ان کے نزدیک یہ لوگ اہم ہو سکتے ہیں۔ القاعدہ کے دہشت گرد امریکی نگرانی سے مکمل آگاہ ہیں۔ سی آئی اے کی ڈیٹا، سائبر اور مترجم ماہرین نے اسامہ کے گھر سے ملنے والی دستاویزات پر 95 فی صد کام مکمل کر لیا ہے اور وسط جون تک مکمل ہو جائے گا۔ تمام حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسامہ بن لادن کی فائلوں کے جاری جائزے کے متعلق بتایا۔ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر رابرٹ مولر نے کانگریس کو بتایا کہ اسامہ کی دستاویزات کے ابتدائی جائز ے سے واضح ہے کہ القاعدہ امریکا پر حملہ کرنے کے لئے مصروف عمل ہے۔ تین امریکی حکام کے مطابق اسامہ کی فائلوں میں فوری کسی حملے کے متعلق کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے اسلام آباد کے ساتھ تعاون کے لیے بھی پاکستان کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 77959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش