0
Wednesday 27 Feb 2019 09:40

او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری
اسلام ٹائمز۔ او آئی سی نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔ جدہ میں او آئی سی کے رابطہ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق او آئی سی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کو سراہا۔ اجلاس میں امن اور مذاکرات کو ترجیح دینے پر زور دیا گیا ہے جبکہ کہا گیا ہے کہ بھارتی جارحیت خطے کے امن اور سیکورٹی کے لیے خطرہ ہے۔ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل نے معاملے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل سے رابطے کی سفارش کی ہے اور خطے میں فوری طور پر کشیدگی کو ختم کرنے پر زور دیا ہے۔ اعلامیہ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے حق خودارادیت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 780315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش