0
Wednesday 27 Feb 2019 19:32

اصغریہ تحریک کا پاک فضائیہ کو بھارتی بزدلانہ حملہ پسپا کرنے پر خراج تحسین

اصغریہ تحریک کا پاک فضائیہ کو بھارتی بزدلانہ حملہ پسپا کرنے پر خراج تحسین
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر محمد عالم ساجدی نے بھارتی بزدلانہ حملے کو پسپا کرنے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں محمد عالم ساجدی نے کہا کہ بھارت خطے میں امن و سلامتی کا سب سے بڑا دشمن ہے، بھارت پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی ہرگز غلطی نہ کرے، پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی عزائم کو تہہ و بالا کرنے کیلئے پوری پاکستانی قوم متحد ہے، ملت جعفریہ وطن عزیز پاکستان کا دفاع اپنے ایمان کا دفاع تصور کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دینے کی حیثیت رکھتا ہے۔

محمد عالم ساجدی نے کہا کہ ہم نے جو بھی اقدامات کیے، اپنے دفاع میں کیے، جنگ میں انسانیت کی ہار ہوتی ہے، ہم کئی بار بھارت کو امن کا پیغام دے چکے ہیں، مگر بھارت ہمیشہ کی طرح ہماری امن پالیسی کو کمزوری سمجھتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وطن عزیز پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی، تو پوری قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ لڑے گی اور دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے، یہ ہم نہیں بلکہ پوری دنیا مانتی ہے، اس لیے مکار مودی اور اس کی سرکار پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش سے پہلے سو بار سوچ لے۔
خبر کا کوڈ : 780430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش