0
Thursday 28 Feb 2019 13:58

پاک بھارت تنازع کے خاتمے کیلئے کردار کریں گے، امریکی صدر ٹرمپ

پاک بھارت تنازع کے خاتمے کیلئے کردار کریں گے، امریکی صدر ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دہائیوں سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورت حال پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے، امید ہے دونوں ممالک کشیدگی کا راستہ نہیں اپنائیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایسی حوصلہ افزا خبریں بھی آرہی ہیں جن سے دہائیوں سے جاری تنازع کے حل کی راہ ہموار ہوتی نظر آ رہی ہے۔ صورت حال میں بہتری کے لیے پُرامید ہیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ دہائیوں سے جاری تصفیے کے حل کے لیے دونوں ممالک کے درمیان پُل کا کردار ادا کرنے کو بھی تیار ہے۔ امریکی خواہش خطے میں قیام امن کی ہے۔ قبل ازیں امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورت حال کو خطے کے امن کے لیے ’خطرناک‘ قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل سے کام لینے اور مزید کشیدگی سے گریز کرنے پر زور دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 780552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش