0
Saturday 2 Mar 2019 23:26

مودی کی جنگ صرف پاکستان کے خلاف نہیں بلکہ اپنے عوام کے خلاف بھی شروع ہوچکی ہے، موسیٰ علی

مودی کی جنگ صرف پاکستان کے خلاف نہیں بلکہ اپنے عوام کے خلاف بھی شروع ہوچکی ہے، موسیٰ علی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے صدر موسیٰ علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج کی بہتر حکمت عملی اور جرائت و بہادری کے سبب انڈیا دنیا میں ذلیل و خوار ہوچکا ہے۔ مودی سرکاری اس وقت بری طرح بوکھلا گیا ہے اور اپنے زخم چاٹنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کا ہر جوان پاک وطن کا پاسبان ہے اور کسی بھی میدان میں ضرورت پڑی تو ہمارے جوان صف اول کا کردار ادا کریں گے۔ ہم پاک وطن کی حفاظت کے لیے سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔ صدر آئی ایس او بلتستان نے مزید کہا کہ انڈیا اپنی شکست کو چھپانے کے لیے شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور تمام سرحدی علاقوں میں جنگی صورتحال ہے، ایسے میں محاذ ایریا اور گلگت بلتستان کے جوانوں کیلئے ضروری ہے کہ کسی بھی قسم کی جنگی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ موسیٰ علی نے مزید کہا کہ اقوام عالم پر انڈیا کی جارحیت عیاں ہوچکی ہے۔ اسوقت انڈیا کے اندر عوام مودی سرکار کے مخالف ہوچکے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں انڈیا کا مقابلہ صرف پاکستان کے ساتھ نہیں بلکہ اخلاقی اقدار اور اپنے عوام کے ساتھ ہے۔ مودی سرکار کی اپنے عوام کے ساتھ نرم جنگ شروع ہوچکی ہے۔ وہ وقت دور نہیں کہ انڈیا کے باشعور عوام اپنی ہی ریاست کے ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
 
خبر کا کوڈ : 781017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش