0
Monday 4 Mar 2019 19:37

کراچی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 3 میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول پولیس اہلکار اورنگی ٹاون کے علاقے میں رہائش پذیر تھا اور ڈیوٹی پر جا رہا تھا۔ مقتول اے ایس آئی کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی ہے۔ رضوان اقبال مارکیٹ تھانے میں تعینات تھا۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم کے 2 خول ملے ہیں۔ آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور ایس ایس پی ویسٹ سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ہفتہ کی رات بھی ایک پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد کی جانب سے نشانہ بنا کر قتل کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 781319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش