0
Monday 4 Mar 2019 20:12

ضلع خیبر میں دفاع پاکستان کے نام سے جلسے کا انعقاد

ضلع خیبر میں دفاع پاکستان کے نام سے جلسے کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ آج قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کی سربراہی میں منعقدہ دفاعِ پاکستان جلسہ سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ہندوستان کو جو سبق سکھایا ہے وہ تاریخ کا حصہ بنے گا، پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے نشان عبرت بنیں گے کیونکہ وطن سے محبت کرنے والے قبائلی عوام ہمہ وقت پاک فوج کے شانہ بشانہ وطن کا دفاع کرنے کے لئے تیار ہیں۔ جلسہ کے دوران آفریدی قوم کے مشران، سکھ کمیونٹی، انجمن تاجران کے صدر سید آیاز وزیر، حاجی گل زمین شاہ اور دیگر عام افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام ہر محاذ پر اپنے ملک کی سلامتی کے لئے قربانی دینے کے لئے تیار ہیں، قبائلی عوام نے پہلے بھی ملک و قوم کی خاطر قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ دفاعِ پاکستان کے نام سے منعقدہ اس جلسہ میں اقلیتی رہنماؤں نے بھی پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ ملک کی دفاع کی خاطر وہ بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 781328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش