0
Wednesday 6 Mar 2019 21:26

نوشہرہ میں غیرت کے نام پر نوجوان اور چارسدہ میں گھریلو ناچاقی پر چچی کا قتل

نوشہرہ میں غیرت کے نام پر نوجوان اور چارسدہ میں گھریلو ناچاقی پر چچی کا قتل
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں غیرت کے نام پر ایک نوجوان کو قتل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملی خیل اکوڑہ خٹک کا رہائشی فقیر حسین رات گئے اپنے گھر گیا تو اپنی بیوی کو چچازاد بھائی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر اس کی آنکھوں میں خون اتر آیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم جمیل نامی نوجوان کو گھر کے باہر موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہو گیا۔ مقتول کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کی گئی، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، دوسری شبقدر کے علاقے مٹہ مغل خیل میں ایک نوجوان نے فائرنگ کرکے اپنی چچی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ ہے جبکہ مقتولہ کے بیٹے کی مدعیت میں اندراج مقدمہ کے بعد ملزم لیاقت کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ادھر کرک میں سپینہ بانڈہ کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور موٹر کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسافر کوچ اوور ٹیک کرتے ہوئے کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کرک منتقل کیا گیا، جہاں پہلے ایک زخمی اور اس کے کچھ ہی دیر بعد دوسرا زخمی بھی دم توڑ گیا۔

دوسری جانب زخمی کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی۔ علاوہ ازیں نوشہرہ کلاں کے علاقے نواں کلے میں ایک ڈکیت گروہ نے مزاحمت پر موٹرسائیکل سوار راشد خان کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شاہ کس باڑہ روڈ پر ملزمان کی فائرنگ سے زربادان موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا بھائی زرمعاش اور دوبچے اتحاد اور طائب زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو بعدازاں پشاور کے ہسپتال منتقل کیا گیا، جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ جمرود انتظامیہ نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
خبر کا کوڈ : 781801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش