0
Thursday 7 Mar 2019 20:45

پاراچنار، طوفانی بارش و برفباری، 2 مختلف واقعات میں ایف سی اہلکار سمیت 3 افراد جانبحق، 3 زخمی

پاراچنار، طوفانی بارش و برفباری، 2 مختلف واقعات میں ایف سی اہلکار سمیت 3 افراد جانبحق، 3 زخمی
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ طوفانی بارشوں اور برفباری کے باعث ضلع کرم میں دو مختلف واقعات میں ایک ایف سی اہلکار سمیت 3 افراد جاںبحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاراچنار کے نواحی علاقہ کگے وگے میں کرامت حسین کا گھر گذشتہ برف باری اور بارشوں کی وجہ سے منہدم ہوگیا۔ جس میں کرامت حسین کا ہلال حسین اور اسکی بیٹی الفت موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ کرامت حسین، اسکی بیوی، چھوٹی بیٹی آصفہ شدید زخمی اور بھانجا مبشر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے پیشاور منتقل کیا گیا، جبکہ مبشر اور فیضہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ عین اسی وقت ضلع کرم کے علاقہ احمد زئی کا ایف سی چیک پوسٹ کا چھت بھی گر گیا، جس میں ایف سی کا اہلکار صدیق خان موقع پر جانبحق ہوگیا جبکہ 2 اور اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ دونوں اہلکار ایف سی ہسپتال میں‌ زیرعلاج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 781971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش