0
Friday 8 Mar 2019 20:35

صوفیا کے زمانے میں کفر کے فتووں کی فیکٹریاں نہیں تھیں، ڈاکٹر حسین محی الدین

صوفیا کے زمانے میں کفر کے فتووں کی فیکٹریاں نہیں تھیں، ڈاکٹر حسین محی الدین
اسلام ٹائمز۔ سجادہ نشین پیر جماعت علی شاہ لاثانی سرکار پیر سید مدثر حسین لاثانی نے صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ماڈل ٹاؤن میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوفیاء کرام نے اپنے حسن عمل سے پیار، محبت اور امن کی شمعیں روشن کیں۔ صوفیاء کرام کے عرصہ حیات میں فرقہ اور مسلک کے نام پر کوئی کسی کو گالی دیتا تھا اور نہ کسی کی جان کے درپے ہوتا تھا اور نہ ہی کفر کی فیکٹریاں تھیں۔ تحریک منہاج القرآن دنیا کو محبت، امن سلامتی کا پیغام دے رہی ہے، دین مبین کا تقاضا ہے کہ مسلمان ایک دوسرے کیساتھ حسن سلوک اختیار کریں۔

اس موقع پر مرکزی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل علامہ میر آصف اکبر، شہزاد رسول قادری، طیب ضیاء، چودھری ریاض، مولانا خلیل حنفی، علامہ عثمان سیالوی بھی موجود تھے۔ سجادہ نشین پیر جماعت علی شاہ لاثانی سرکار سید مدثر حسین لاثانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر طاہر القادری پوری دنیا میں اسلام کی جو خدمت کر رہے ہیں اس کی بنیاد اللہ اور اسکے رسول ﷺ سے محبت پر قائم ہے، اس وقت دینی،تحریکی اور تعلیمی سطح پر تحریک منہاج القرآن نے رہنمائی دینے کا حق ادا کر دیا ہے۔ 8 جلدوں پر مشتمل ڈاکٹر طاہر القادری کی تالیف قرآنی انسائیکلو پیڈیا اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تحقیقی فتویٰ وقت کی اہم ضرورت اور اگلی نسلوں تک کیلئے رہنمائی کا ذریعہ ہو گا۔

سید مدثر حسین لاثانی نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے پاس سوچ، فکر اور نظریہ ایسا ہے جو امن، محبت، رواداری پر مبنی ہے، تحریک منہاج القرآن صوفیاء کی حقیقی جانشین بن کر انکی محبت کو فروغ دے رہی ہے۔ قائد تحریک منہاج القرآن نے ہمیشہ جرات سے حق کو بیان کیا ہے، آج داخلی اور خارجی قیام امن کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کی فکر کو اپنانا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 782123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش