0
Sunday 10 Mar 2019 17:39

آئین کی بالادستی تک استحکام پاکستان ممکن نہیں، راغب نعیمی

آئین کی بالادستی تک استحکام پاکستان ممکن نہیں، راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ جامعہ نعیمیہ لاہور میں مفتی اعظم پاکستان محمد حسین نعیمی اور ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کے سالانہ عرس پر" استحکام پاکستان کیسے ممکن ہے" کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار و عرس تقریب میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف، ایم پی اے چودھری شہباز احمد، ڈاکٹر راغب نعیمی، لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، چیئرمین قرآن بورڈ قاری غلام محمد سیالوی، مفتی انتخاب نوری، صاحبزادہ سید حبیب عرفانی، سینئر صحافی سجاد میر، نجم ولی خان اور اینکر پرسن عمران خان شریک ہوئے۔

تقریب کے دوران مفتی انتخاب نوری نے ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی قرارداد پیش کی جس کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرراغب نعیمی نے کہا کہ آئین کی بالادستی تک استحکام پاکستان ممکن نہیں، استحکام پاکستان کیلئے اداروں کو حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بن جاتا تو 6 ہزار میگا واٹ بجلی بن رہی ہوتی، ہماری ترجیحات بجلی کے منصوبوں کو مکمل کرنا تھا، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے ملک میں ترقی آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 782463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش