0
Tuesday 12 Mar 2019 13:24

پاکستان نے تمام دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کا یقین دلایا ہے، جان بولٹن

پاکستان نے تمام دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کا یقین دلایا ہے، جان بولٹن
اسلام ٹائمز۔  امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کا یقین دلایا ہے۔ سماجی رابطے کی سائیٹ ٹوئٹر پر امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بات ہوئی، جس میں کالعدم جیش محمد سمیت دیگر تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کے اقدامات کو سراہا۔ جان بولٹن کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انہیں یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا، جب کہ بھارت سے کشیدگی کے خاتمے کے لیے بھی مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی قومی سلامتی کے مشیر اور پاکستانی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں پلوامہ واقعے کے بعد خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 782833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش