0
Wednesday 13 Mar 2019 12:57

نگرانی کرنیوالے سکیورٹی کیمروں کے ہیک ہونے کا خدشہ

نگرانی کرنیوالے سکیورٹی کیمروں کے ہیک ہونے کا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ نگرانی کرنیوالے سکیورٹی کیمروں کے ہیک ہونے کا خدشہ۔ اہم نقطے کی نشاندہی پر پنجاب حکومت نے متلعقہ محکموں کو ایڈوائزری نوٹ جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق  حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالی ایڈوائزری میں ہدایت کی گئی ہے کہ انٹرنیٹ کے ذریعے چلنے والے کیمرے ہیک ہو سکتے ہیں، ہیکرز کیمروں کے راستے اہم تنصیبات پر بھی نظر رکھ سکتے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ ایچ آئی کے وژن، ایکس وی آر، سیکورس نامی کمپنیوں کے کیمرے ناقص ہیں۔ جبکہ نائٹ آؤل، کیو سی، سینوا نامی کمپنیوں کے کیمرے بھی قابل اعتماد نہیں۔
 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے متعلقہ محکموں کو آگاہ کیا ہے کہ سکیورٹی کیمرے کیلئے استعمال ہونیوالا پاسورڈ اور یوزر نیم کو بھی ہیکر نشانہ بنا سکتے ہیں اور اس راستے سے کسی بھی ادارے کا سکیورٹی نیٹ ورک ہیک کیا جا سکتا ہے۔ ایڈوائزری میں سرکاری اداروں کو کیمروں کے سکیورٹی پاس ورڈ کو وقت کیساتھ ساتھ بدلنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ پرانے کیمروں کو بھی تبدیل کرنے کے حوالے سے کہا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 783012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش