0
Thursday 14 Mar 2019 19:58

اساتذہ پر تشدد اور گرفتاریاں، فیڈریشن آف سکولز کا ملتان میں احتجاجی مظاہرہ

اساتذہ پر تشدد اور گرفتاریاں، فیڈریشن آف سکولز کا ملتان میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب (پیف) ضلع ملتان کے زیراہتمام اساتذہ پر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت چوہدری ارشد محمود، چوہدری نور محمد میو، طارق امیر عباسی، رانا اسلم ساغر، یوسف ڈوگر، فیاض بلوچ اور فرید بنگش نے کی۔ ملتان میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ پیف سکولز میں داخلہ کی بندش سے 30 لاکھ بچے متاثر ہوں گے، دو کروڑ بچے پہلے ہی سکول اور تعلیم سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 19 مارچ کو پریس کلب لاہور سے لیکر پنجاب اسمبلی ہال تک اساتذہ اور سکول مالکان احتجاجی ریلی نکالیں گے، فرید بنگش نے کہا کہ گرفتاریاں اور لاٹھی چارج ہمیں اپنے حقوق مانگنے سے روک نہیں سکتیں، جبکہ ہم نے ضلع ملتان کے ضمنی الیکشن پی پی 218 میں تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب ٹیچرز یونین کے سینیئر نائب صدر رانا الطاف حسین نے صوبائی اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں دو لاکھ روپے تک کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف مزدور کی تنخواہ صرف ساڑھے سولہ ہزار روپے تک ہے جبکہ دوسری طرف دیگر اداروں میں مڈل کلاس طبقہ کے ملازمین اور اساتذہ کی تنخواہیں بھی اتنی زیادہ نہیں ہیں کہ وہ اپنی بہتر انداز میں کفالت کرسکیں، اراکین اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے کی بجائے مزدور کی تنخواہ کم از کم ایک تولہ سونے کے برابر کی جائے، اداروں میں موجود ملازمین کی تنخواہیں بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب سے سو فیصد کے اضافے کے ساتھ بڑھائی جائیں، بصورت دیگر پنجاب ٹیچرز یونین مزاحمتی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 783271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش