0
Sunday 17 Mar 2019 11:28

باب خیبر، خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کا دھرنا چھٹے روز میں داخل

باب خیبر، خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کا دھرنا چھٹے روز میں داخل
اسلام ٹائمز۔ قبائلی اضلاع کے خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کا اپنے مطالبات کے حق میں چھٹے روز بھی دھرنا جاری ہے۔ باب خیبر کے سامنے دیئے گئے دھرنے میں خیبر پختونخوا میں ضم کئے گئے قبائلی اضلاع میں تعینات درجنوں خاصہ دار اور لیویز اہلکار اپنے مطالبات کے حق میں چھٹے روز بھی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع میں 17 ہزار خاصہ دار اور 9 ہزار لیویز اہلکار فرائض انجام دیتے ہیں، قبائلی اضلاع میں پولیس کی تعیناتی سے خاصہ دار اور لیویز اہلکار بے روزگار ہوجائیں گے، فاٹا انضمام کے بعد خاصہ دار فورس کو لیویز فورس میں تبدیل کیا جائے اور لیویز فورس کو پولیس اختیارات تفویض کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 783751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش