0
Monday 18 Mar 2019 11:26

پنجاب اسمبلی، عافیہ صدیقی کو دختر پاکستان کا خطاب دینے کا مطالبہ

پنجاب اسمبلی، عافیہ صدیقی کو دختر پاکستان کا خطاب دینے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو دختر پاکستان کا خطاب دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ ایم پی اے سیمابیہ طاہر کی جانب سے قرارداد اسمبلی میں جمع کروائی گئی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی پاکستان کی بیٹی ہے، ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر امریکہ ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے آواز بلند کی، اب ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سفارتی سطح پر بھی بھرپور اقدامات کئے جائیں۔
 
خبر کا کوڈ : 783881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش