0
Monday 18 Mar 2019 11:53

حکومت قبائلی علاقوں کی ترقی کے لئے پُرعزم ہے، عمران خان

قبائلی علاقوں میں 10سال تک سالانہ 100 ارب روپے خرچ کرینگے
حکومت قبائلی علاقوں کی ترقی کے لئے پُرعزم ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقے کے عوام بے مثال ترقی دیکھیں گے، حکومت قبائلی علاقوں کی ترقی کے لئے پُرعزم ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ قبائلی علاقوں کی ترقی کے اپنے وعدے کی تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ قبائلی علاقے کے عوام بےمثال ترقی دیکھیں گے، ترقیاتی پروگرام کے لئے ہفتے کا مشاورتی عمل باجوڑسے شروع ہو رہا ہے، حکومت قبائلی علاقوں کی ترقی کے لئے پُرعزم ہے۔ یاد رہے کہ تین روز قبل باجوڑ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم

عمران خان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقے کے لوگوں کو جنگ سے بہت نقصان پہنچا لیکن ہر مشکل کے بعد اللہ آسانی پیدا کرتا ہے، انشاءاللہ قبائلی علاقوں کا آسانی کا وقت شروع ہوگیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ 27 سال پہلے جب باجوڑ آیا تھا، قبائلی علاقے سے متعلق کتاب لکھی تھی، اس وقت سے باجوڑ آنے کی کوشش کر رہا تھا، اس وقت حالات مشکل تھے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ سے ملنے والا 3 فیصد قبائلی علاقوں پر خرچ کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن پرکسی کے ساتھ کسی قسم کی مفاہمت نہیں کروں گا۔
 
خبر کا کوڈ : 783894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش