0
Tuesday 19 Mar 2019 20:07

پشاور ہائیکورٹ کے سامنے 2 افراد قتل

پشاور ہائیکورٹ کے سامنے 2 افراد قتل
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ میں اپنے مقدمے  کی پیروی کیلئے آئے 2 نوجوانوں کو مبینہ طور پر انکے مخالف نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم ثمین شاہ نے ہائیکورٹ کے باہر سڑک پر گاڑی میں بیٹھے اپنے مخالفین پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی، جس کے نتیجے میں 24 سالہ رجید علی موقع پر جاں بحق جبکہ 22 سالہ ظہور خان شدید زخمی ہوا۔ وقوعہ کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شرع کردی۔ دوسری جانب ظہور کو زخمی حالت میں ایل آر ایچ منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 784193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش