0
Saturday 23 Mar 2019 19:00

پاکستانیوں کو اپنی دھرتی اور آزادی کی قدر کرنا چاہیئے، مشال ملک

پاکستانیوں کو اپنی دھرتی اور آزادی کی قدر کرنا چاہیئے، مشال ملک
اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے یوم پاکستان پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آزادی کی قدر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے زیادہ اور کون جان سکتا ہے، پاکستانیوں کو اپنی دھرتی اور آزادی کی قدر کر نی چاہیئے۔ مشال ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ جموں و کشمیر میں قابض بھارت کے نہتے کشمیریوں پر مظالم جاری ہیں، آئے روز کشمیریوں کی لاشیں گرائی جا رہی ہیں، آزادی کا مطالبہ کرنے والی حریت قیادت پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔ مشال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک سمیت حریت قائدین کو جیلوں میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، میرے شوہر یاسین ملک کو جموں جیل میں قید کر کے پبلک سیفٹی ایکٹ لگا دیا ہے۔ مشال ملک نے مزید کہا کہ بھارتی قبضے اور تسلط کے خلاف پوری کشمیری قوم اٹھ کھڑی ہوئی ہے، پاکستانیوں کو اپنی دھرتی اور آزادی کی قدر کرنا چاہیئے، پاکستانی قوم تحریک آزادی میں کشمیریوں کا ساتھ دیں۔
خبر کا کوڈ : 784823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش