0
Saturday 23 Mar 2019 21:08

لاہور، جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب، علماء و طلباء کی شرکت

لاہور، جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب، علماء و طلباء کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں علمائے کرام اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلباء نے قومی ترانہ اور کلام اقبال پیش کیا۔ اس موقع پر قومی پرچم بھی لہرایا گیا۔ تقریب سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام کا مقصد اسلامی فلاحی ریاست کا قیام تھا، مگر ابھی تک پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں کے مطابق نہیں بن سکا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے افکار پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے لاہور کی منٹو پارک میں قرارداد پیش کی تھی جس میں انہوں نے تصور پاکستان پیش کیا، اقبالؒ کے افکار کی روشنی میں آج بھی ملک کو درست سمت میں گامزن کیا جا سکتا ہے۔ علمائے کرام کا مزید کہنا تھا کہ وطن کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 784852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش