0
Thursday 28 Mar 2019 11:42

بنگلور میں کشمیری طالبعلم پر بلوائیوں کا تشدد

بنگلور میں کشمیری طالبعلم پر بلوائیوں کا تشدد
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے انتہا پسند جنونیوں کو لگام نہ ڈالی گئی، جنہوں نے ایک اور مسلمان کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی شہر بنگلور میں مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر سے تعلق رکھنے والے ماڈل اور انجینئرنگ کے طالب علم ابصار ظہور ڈار پر بلوائیوں نے تشدد کیا۔ 24سالہ ابصار ظہور ڈار پر بنگلور میں ہندوستان ایئرو ناٹکس کے سامنے تشدد کیا گیا، بلوائیوں نے کشمیری طالب علم کو لوہے کی راڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ انجینئرنگ کے طالب علم ابصار ظہور کا کہنا ہے کہ مجھے آئس کریم کی دکان سے گھسیٹ کر نکالا گیا، کئی افراد نے مل کر مجھ پر تشدد کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 785595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش