0
Thursday 28 Mar 2019 14:55

خنجراب، پاک چین سرحد یکم مئی کو کھولنے کا فیصلہ

خنجراب، پاک چین سرحد یکم مئی کو کھولنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاک چین سرحد یکم مئی کو کھولنے کا فیصلہ، چار ماہ کی بندش کے بعد دونوں دوست ملکوں کے درمیان تجارتی و سیاحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوں گی۔ سوست ڈرائی پورٹ حکام کے مطابق سطح سمندر سے سولہ ہزار فٹ بلندی پر خنجراب ٹاپ پر واقع پاک چین سرحد یکم مئی کو تجارتی و سیاحتی مقاصد کے تحت کھولی جائے گی، سرحد کے دونوں اطراف بارڈر کو کھولنے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے بارڈر پروٹوکول ایگریمنٹ کے تحت سرحد کو چار ماہ کیلئے شدید موسمی دشواریوں کے باعث ہر سال بند کی جاتی ہے، خنجراب ٹاپ پر شدید برفباری کے باعث سردیوں میں سرگرمیاں بند کی جاتی ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان اس سرحد کے ذریعے سالانہ اربوں روپے کی تجارت ہوتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 785634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش