0
Monday 1 Apr 2019 11:38

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
اسلام ٹائمز۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، جس میں کہا گیا قیمتوں میں اضافہ آئین اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، استدعا ہے عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف درخواست دائر کردی گئی، دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان اٹھ کھڑا ہوگا قیمتوں میں اضافہ آئین اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں کہا گیا پوری دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم جبکہ پاکستان میں بڑھا دی گئیں، استدعا ہے کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔

یاد رہے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا ، جس کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چھ چھ روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، نئے نرخوں کے بعد پیٹرول اٹھانوے روپے نواسی پیسے اور ڈیزل ایک سو سترہ روپے تینتالیس پیسے کا ہوگیا۔ مٹی کے تیل کی قیمت تین روپے فی لیٹر بڑھ گئی، اب مٹی کا تیل نواسی روپے اکتیس پیسے اور لائٹ ڈیزل اسی روپے چون پیسے فی لیٹر ملے گا جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی تین روپے بڑھا دی گئی۔ اوگرا نے پیٹرول گیارہ روپے اکیانوے پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل گیارہ روپے سترہ پیسے بڑھانے جبکہ مٹی کا تیل چھ روپے پینسٹھ پیسے اور لائٹ ڈیزل چھ روپے انچاس پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 786237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش